اسٹیڈیم میں بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

جمعہ 13 اپریل 2018 15:50

اسٹیڈیم میں بم دھماکہ، 5 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 اپریل2018ء) صومالیہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران اسٹیڈیم میں بم دھماکے سے 5 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالیہ میں ایک فٹ بال میچ کے دوران ہوئے بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ دھماکہ بندرگاہی قصبے باراوے کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہوا۔ حکام کے مطابق اس دھماکے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس افسر محمد عدن نے حملے میں القاعدہ سے منسلک شدت پسند گروپ الشباب کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ صومالیہ میں کھیلوں کے کسی اسٹیڈیم میں بم دھماکا ہونے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2018 - 15:50:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :