ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم (آج) دو میچ کھیلے گی

جمعرات 26 اپریل 2018 09:30

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2018ء) پاکستانی ٹیم ایشین یوتھ اولمپکس گیمز کوالیفائرز ہاکی ٹورنامنٹ میں (آج) جمعہ دو میچ کھیلے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روزہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی 11 ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، پاکستان کو گروپ بی میں ملائیشیا، چائنیزتائپے، بنگلہ دیش، سنگاپور اور کمبوڈیا کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ اے میں بھارت، کوریا، جاپان، ہانگ کانگ چائنہ اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں (آج) جمعہ کو دو میچ کھیلے گی، اس سلسلے کے پہلے میچ میں اسے ملائیشیا اور دوسرے میچ میں بنگلہ دیش کا چیلنج درپیش ہو گا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں 28 اپریل کو سیمی فائنلز کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 29 اپریل کو شیڈول ہے، فائنل میں جگہ بنانے والی دو ٹیمیں رواں برس ارجنٹائن میں شیڈول یوتھ اولمپکس گیمز کیلئے کوالیفائی کرنے کا اعزاز حاصل کریں گی، یوتھ اولمپکس گیمز 6 سے 18 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 26/04/2018 - 09:30:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :