اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 27 اپریل 2018 23:23

اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
بارسلونا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2018ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی فتوحات برقرار رکھتے ہوئے بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے، اعصام اور جین جولین راجر نے سیمی فائنل میں گوئیڈو پیلا اور نیکولاس جیری کو شکست دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں اعصام الحق اور ان کے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے گوئیڈو پیلا اور ان کے چلی کے جوڑی دار نیکولاس جیری کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 7-6، (7-5)، 3-6 اور 10-7 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔
وقت اشاعت : 27/04/2018 - 23:23:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :