میلوس رائونک فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئے

منگل 22 مئی 2018 16:50

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2018ء) کینیڈین سٹار میلوس رائونک فٹنس مسائل کے باعث رواں ماہ شیڈول سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ فرنچ اوپن سے باہر ہو گئے، فرنچ اوپن کا آغاز 27 مئی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

27 سالہ کینیڈین کھلاڑیوں کو حالیہ دنوں میں گھٹنے کی تکلیف کا سامنا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے گزشتہ ماہ مونٹی کارلو ماسٹرز سے بھی دستبرداری اختیار کی تھی۔ رائونک نے اپنے بیان میں کہا کہ انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت نہ کرنے پر بے حد مایوسی ہوئی، اب میں مکمل فٹنس حاصل کرنے کے بعد دوبارہ کورٹ کا رخ کروں گا۔
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 16:50:02

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :