وہاب ریاض پاکستان ٹیم انتظامیہ اورسلیکٹرز کی گڈبگ میں شامل
دورہ زمبابوے کے لیے ٹیم میں شمولیت کا امکان روشن
منگل 22 مئی 2018 17:12
لاہور(ا ردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22مئی 2018 ء) فاسٹ باﺅلر وہاب ریاض کا ستارہ چند ہفتے قبل گردش میں تھالیکن اچانک ہونے والی پیش رفت کے بعد وہاب ریاض اچانک سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کی گڈ بک میں دکھائی دے رہے ہیں اور پاکستان سپر لیگ کے بہترین باﺅلر کا نام ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔ چند دن قبل انضمام الحق کی سر براہی میں قومی سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے دورے کے لئے 25 کھلاڑیوں کو فہرست کو حتمی شکل دی تھی اس فہرست میں وہاب ریاض کا نام شامل نہیں تھا۔ سلیکٹرز نے پہلے یاسر شاہ کو 26 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے شامل کیا جس کے بعد وہاب ریاض کا نام بطور 27 وں کھلاڑی فہرست میں ڈال دیا گیا حالانکہ انگلینڈ کی سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے وقت وہاب ریاض کانام شامل نہیں تھا کیوں کہ اس وقت مکی آرتھر وہاب کے رویے سے خوش نہیں تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے لاہور میں انضمام الحق اور مکی آرتھر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جس کے بعد وہاب ریاض کے معاملات درست ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ سلیکٹرز نے عماد وسیم اور رومان رئیس کی فٹنس کو دیکھتے ہوئے رضا حسن اور عمید آصف کو بیک اپ پلیئرز کے طورپر شامل کیا تھا۔ اب وہاب ریاض کو اس فہرست میں شامل کرکے رومان رئیس کی فٹنس کے حوالے سے خدشات کو تقویت دی ہے۔ وہاب ریاض نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کردیاہے۔کرکٹر وہاب ریاض کا دو ہفتے قبل ناک کا آپریشن ہوا تھا جس کے باعث ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر انہوں نے باقاعدہ ٹریننگ شروع کردی۔قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے وہاب ریاض کو آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا لیکن وہ قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم ہیں۔وہاب ریاض کا انگلش کاﺅنٹی میں شامل ٹیم ڈربی شائر سے بھی معاہدہ ہوچکا ہے اور وہ رواں سیزن میں کاﺅنٹی کرکٹ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 22/05/2018 - 17:12:42
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
Pakistan tour of Ireland 2024
Pakistan tour of England 2024
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
فرانس ، پاکستانی سفیرعاصم افتخار احمد کا سینڈیلن میں پاکستان کے ایونٹنگ پیرس اولمپکس تربیتی کیمپ کا دورہ،کوچ پیئرڈیفرنس سے ملاقات
-
مہمند میں پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح کردیا گیا
-
مارسیلو میلو اور الیگزینڈر زویروف اٹالین اوپن ٹینس مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
سنٹرل ایشین والی بال لیگ 11 مئی سے شروع ہوگی