فرنچ اوپن ٹینس،نواک جوکووچ نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی

منگل 29 مئی 2018 23:21

فرنچ اوپن ٹینس،نواک جوکووچ نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مئی2018ء) سربیا کے نواک جوکووچ نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے سال کے دوسرے گرینڈسلیم فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلزکے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنالی ہے۔فرانس میں جاری میگا ایونٹ کے مینز سنگلز ایونٹ کے پہلے رانڈ میچ میں سربین کھلاڑی نواک جوکووچ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف برازیلین کھلاڑی دوترا سلوا کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔

جوکووچ نے پہلا سیٹ چھ تین اور دوسرا سیٹ چھ چار سے اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

تیسرے اور آخری سیٹ میں سرفبین کھلاڑی نے چھ چار سے اپنے حریف کو مات دیکر دوسرے رانڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹرین کھلاڑی ڈومنک تھائم بھی پہلی آزمائش میں سرخرو رہے، انہوں نے ایواشکا کو چھ دو،چھ چار اور چھ ایک سے شکست دیدی۔اسپینش کھلاڑی باٹسٹا ایگٹ نے ڈینس ایسٹومن کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔سوئس اسٹار اسٹانسلاس واورینکا پہلا مرحلہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔انہیں اسپین کے گارشیا لوپز کے ہاتھوں سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
وقت اشاعت : 29/05/2018 - 23:21:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :