گیبرئیل نے 13لنکن کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

منگل 19 جون 2018 13:14

سینٹ لوسیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2018ء) ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میں کالی آندھی کے فاسٹ بولر شینن گیبرئیل لنکن ٹیم کی 13وکٹیں لے اڑے۔

(جاری ہے)

سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شینن گیبرئیل نے ریکارڈ ساز پرفارمنس دی،انہوں نے حریف ٹیم کے میچ کی دونوں اننگز میں تباہ کن بولنگ کی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔میچ میں شینن گیبرئیل کالی آندھی ٹیم کی تاریخ میں تیسرے بہترین بولنگ فگرز بنانے والے بولر بن گئے انہوں نے لنکن ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں59رنز کے عوض 5 اوردوسری اننگز میں 62 رنز کے عوض 8شکار کیے اور اس طرح ان کے میچ کے اعداد و شمار 121رنز دیکر 13 وکٹیں بنے ۔
وقت اشاعت : 19/06/2018 - 13:14:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :