فیفا ورلڈ کپ ، فرانس نے ارجنٹینا کی چھٹی کرادی

ایک گول کے خسارے سے ٹیم میسی کی شکست

ہفتہ 30 جون 2018 22:34

فیفا ورلڈ کپ ، فرانس نے ارجنٹینا کی چھٹی کرادی
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 جون2018ء) فیفا کے عالمی کپ 2018میں ہفتہ کو ناک آئونٹ رائونڈ یعنی بیسٹ آف 16 رائونڈ کا پہلا میچ فرانس اور ارجنٹینا کے مابین کھیلا گیا ، میچ میں فرانس نے ارجنٹینا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی ہے۔روس میں جاری ورلڈ کپ فٹ بال 2018 میں فرانس نے ارجنٹینا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-4 سے شکست دی ۔

اس جیت کے ساتھ ہی فرانس نے ایونٹ کے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی تاہم ارجنٹینا کا ایونٹ میں سفر ختم ہوگیا ہے۔میچ میں پہلا گول فرانس کی جانب سے کیا گیا جب اینٹوئی گرزمین نے میچ کے 13ویں منٹ میں گول اسکور کیا تاہم 41ویں منٹ میں ہی ارجنٹینا کے اینجل ڈی ماریا نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا ۔دوسرے ہاف میں 48ویں منٹ کے کھیل میں گیبرئیل مرکاڈو نے ارجنٹینا کو 1-2 کی برتری دلادی لیکن ارجنٹینا یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رکھ سکا اور فرانسیسی ٹیم نے 57ویں منٹ میں اسکور2-2 سے دوبارہ برابر کردیا ۔

(جاری ہے)

ارجنٹائن ٹیم ابھی برابری کو برتری میں بدلنے کی کوشش میں تھے کہ فرانس کے کائلیاں مباپے نے 64 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلا دی اور پھر کچھ ہی دیر بعد 68ویں منٹ میں کائلیاں مباپے نے دوبارہ گول اسکور کرکے ارجنٹینا کے میچ میں واپسی کے چانسز کو ختم کردیا ۔ارجنٹائن کو میچ کے آخری لمحات میں یعنی 93منٹ میں گول کرنے کا موقع ملا اور انہوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور گول اسکور کرکے اسکور 3-4 کردیا تاہم وہ مزید کوئی گول اسکور نہ کرسکے اور فرانس میچ میں فتحیاب رہا اور کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرگیا۔ل کا اختتام ایک گول کے خسارے سے ٹیم میسی کی شکست پر ہوا۔
وقت اشاعت : 30/06/2018 - 22:34:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :