6 رکنی قومی ٹیم عالمی جونئیر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی

پیر 9 جولائی 2018 17:19

6 رکنی قومی ٹیم عالمی جونئیر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) 6 رکنی قومی ٹیم عالمی جونئیر سکواش چمپئن شپ میں شرکت کریگی، چمپئن شپ 18 جولائی سے 29 جولائی تک چنائی بھارت میں کھیلی جائے گی 6 رکنی قومی ٹیم عباس زیب، محمد عزیر ،حارث قاسم، فرحان ہاشمی، اسد اللہ خان اور عزیر شوکت شامل ہیں، جبکہ ٹیم کے ہمراہ منور زمان منیجر، فضل شاہ اور محمد یاسین کوچز ہونگے، قومی ٹیم14 جولائی کو کراچی سے چنائی رووانہ ہوگی، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہوچکا ہے۔
وقت اشاعت : 09/07/2018 - 17:19:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :