حسن علی کو دوسرے ون ڈے میں ”جنریٹر چلانا“ مہنگا پڑگیا

فاسٹ باﺅلر کا انداز مداحوں میں بہت مقبول ہے

منگل 17 جولائی 2018 12:38

حسن علی کو دوسرے ون ڈے میں ”جنریٹر چلانا“ مہنگا پڑگیا
بولاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018 ء) قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حسن علی کو وکٹ لینے کے بعد ”جنریٹر چلانا“ مہنگا پڑگیا۔زمبابوے کےخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں حسن علی نے تریسائی مساکانڈا کو ایل بی ڈبلیو کیا تو جشن منانے کا مخصوص انداز اختیار کیا لیکن زیادہ پریشانی نہیں ہوئی۔دوسرے سپیل میں ریان مرے کو بولڈ کرنے پر انھوں نے جشن مناتے ہوئے بازو جھٹکے جس کے بعد کندھے اور گردن کو سہلاتے نظر آئے۔

خطرناک نظر آنےوالے پیٹر مور کو شعیب ملک کا کیچ بنوانے کے بعد حسن علی ایک بار پھر روایتی جنریٹر چلانے سے باز نہ آئے، اس بار بھی انھیں تکلیف محسوس ہوئی۔ادھر5ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں پاکستان نے زمبابوے کو9وکٹوں سے شکست دیدی ۔زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئنز سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میںزمبابوے کے195رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا ،دونوں بلے بازوں نے گرین شرٹس کو 119رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد امام الحق44رنز بنا کررن آﺅٹ ہوگئے ، فخر زمان اور بابر اعظم نے دوسری وکٹ کےلئے 76رنز جوڑ کر پاکستان کو جیت دلا دی ۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے اس دوران اپنے ون ڈے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کی ، فخر زمان117اور بابر اعظم29رنز کےساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ۔ اس سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو برائن چھاری اور چھامو چیبھابھا نے اننگز کا آغاز کیاتاہم عثمان شنواری نے دونوں اوپنرز کو جلد ہی پوویلین چلتا کیا ،چھاری ایک اور چھبھابھا7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے،ہیملٹن مساکاڈزا اور مساکنڈزا نے تیسری وکٹ کےلئے62رنز جوڑے جس کے بعد مساکانڈزا 24رنز بنا کر آﺅ ٹ ہوئے ، ہیملٹن مساکاڈزا نے اپنے ون ڈے کیریئر کی 34ویں نصف سنچری مکمل کی ،وہ59رنزبنا کر شعیب ملک کا شکار بنے ،ریان مرے16اور ڈونلڈ تریپانو13رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،لیام لوچے بغیر کوئی رن بنا ئے پوویلین لوٹے جبکہ ویلنگٹن مساکاڈزا 12رنز بنا کر حسن علی کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے جنہوں نے اپنے ون ڈ ے کیریئر کی تیسری نصف سنچری مکمل کرنےوالے پیٹر مور کی اننگز کا بھی خاتمہ کیا ،چھتارا1رن بنا کر رن آﺅٹ ہوئے جس سے زمبابوے کی اننگز کاخاتمہ ہوا،پاکستان کے لیے عثمان شنواری نے 4،حسن علی نے3 اور شعیب ملک نے ایک وکٹ لی ۔

 
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:38:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :