دوسرے ون ڈے میں کامیابی کس کے مرہون منت ملی ، سرفراز نے بتا دیا
اننگز کے اختتام تک بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی دلانے کا پلان تھا، فخر زمان
منگل 17 جولائی 2018 12:50
بولاوایو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018 ء) سرفرازاحمد نے تیسرے میچ کے بعد پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا،پاکستانی کپتان نے کہاکہ عثمان شنواری کی باﺅلنگ میں مسلسل نکھار آرہا ہے،فخرزمان فتح کا مشن مکمل کرنے پر مسرور ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی زمبابوے کو آﺅٹ کلاس کر دیا،کپتان سرفراز احمد نے بعدازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے تیسرے میچ میں فتح کے ساتھ سیریز اپنے نام کرنے کے بعد پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے،انھوں نے کہا کہ جیت کا مشن مکمل کرنے کے بعد بنچ پاور کو بھی میدان میں اترنے کا موقع دیں گے، انھوں نے کہا کہ عثمان شنواری نے انجری سے بحالی کے بعد اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،سری لنکا کیخلاف فلیٹ پچ پر 4وکٹیں حاصل کرنے والے پیسر کی بولنگ میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آسان ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اوپنرز نے پراعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، امام الحق کی رخصتی کے بعد بابر اعظم نے ان فارم فخرزمان کا ساتھ دیا،فیلڈنگ میں تھوڑے بہت مسائل ہیں،مجموعی طور پر ٹیم بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔مین آف دی میچ فخرزمان نے کہاکہ میں اچھی فارم میں ہوں،100فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں تو رنز بنانا مشکل نہیں ہوتا،میرا پلان تھا کہ اننگز کے اختتام تک بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کی فتح کیلئے آسان راستہ بناو¿ں،اس مقصد میں کامیاب رہا،زیر لب مسکراہٹ کے ساتھ فخرزمان نے کہا کہ امام الحق بدقسمت رہے کہ رن آﺅٹ ہوگئے۔زمبابوین کپتان ہیملٹن مساکیڈزا نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک مشکل دن تھا،پاکستان کو بہتر ہدف دیتے تو بولرز مقابلہ کرسکتے تھے،ہماری وکٹیں تسلسل کے ساتھ گرتی رہیں،میں خود بھی غلط موقع پرآﺅٹ ہوا،اب پوری کوشش کریں گے کہ اگلے مقابلے یکطرفہ نہ ہوں۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 17/07/2018 - 12:50:30
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
لاہور پولیس کے پاکستان نیوزی لینڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریز کے پُرامن انعقاد کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان