انگلینڈ ناکام، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے مسلسل دو بار رگبی ورلڈ کپ سیونز ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی

پیر 23 جولائی 2018 23:47

انگلینڈ ناکام، دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے مسلسل دو بار رگبی ورلڈ کپ سیونز ٹائٹلز جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی
ویلنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ نے رگبی ورلڈ کپ سیونز 2018ء ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو فیصلہ کن معرکے میں شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا بلکہ وہ مسلسل دو مرتبہ ورلڈ سیونز ٹائٹلز جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

(جاری ہے)

رگبی ورلڈ کپ سیونز ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 33.12 پوائنٹس سے زیر کر کے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جنوبی افریقہ نے فجی کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 23/07/2018 - 23:47:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :