سربین کھلاڑی اولگا ڈینی لووک نے ماسکو ریور کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

پیر 30 جولائی 2018 18:20

سربین کھلاڑی اولگا ڈینی لووک نے ماسکو ریور کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2018ء) سربین سٹار اولگا ڈینی لووک نے ماسکو ریور کپ ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا، وہ تین برس بعد ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئی ہیں، اس سے قبل 2015ء میں اینا کونجو نے ٹائٹل جیت کر کم عمر کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

روس میں منعقدہ ایونٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میں سربین کھلاڑی اولگا ڈینی لووک نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن کھلاڑی انستاسیا کو سخت مقابلے کے بعد 7-5، 6-7 (7-1) اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
وقت اشاعت : 30/07/2018 - 18:20:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :