میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،جاوید میانداد کی وضاحت

میں نے کہا تھا ’’نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کیخلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے‘‘عمران خان کی ضمانت دیتے ہوں وہ باکردار شخص ہیں اور ان پر مجھے پورا بھروسہ ہے ،قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کا ویڈیو بیان

منگل 31 جولائی 2018 23:08

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ،جاوید میانداد کی وضاحت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ 20سال رہا ہوں اس کی ضمانت دیتا ہوں کہ وہ ایک با کردار شخص ہے۔گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جاری کی گئی اپنی ویڈیو کی وضاحت کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ میرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں،آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسا استعمال کیا ہے،عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں عمران کی میں ضمانت دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے ،ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور محنت کی،میرے گھر والوں ، بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے عمران خان پر پورا بھروسہ ہے وہ جوڑ توڑ نہیں کرسکتے اور نہ ہی اس حوالے سے پیسہ استعمال کرسکتے ہیں۔انہوں نے وضاحت کی میں نے کہا تھا نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کیخلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے ۔واضح رہے جاوید میانداد نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں آج ان عوا م سے مخاطب ہوں جنہوں نے ووٹ دیا ہے،یار تم اپنی بولیاں لگوا رہے ہو ،ایسے کیا ملک سنبھالو گے۔

انکا کہنا تھا کہ آج ہر الیکٹ ہونے والا یہ سوچ رہا ہے کہ مجھے کیا ملے گا میں کیا دوں گا۔انکا کہنا تھا کہ اگر تم پیسے لے دے کر آو گے تو کیا کرو گے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جاوید میانداد آبدیدہ ہو گئے۔انکا کہنا تھا کہ یہاں لوگوں کے پاس کھانے کو نہیں ،بچے سکول نہیں جارہے ،تم سب کو شرم آنی چاہیے کہ تم لوگ پیسے دے کر ایک دوسرے کو خرید رہے ہو۔ 07-18/--198
وقت اشاعت : 31/07/2018 - 23:08:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :