عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات بہتر ہوں گے،وسیم باری

عمران خان نے کرکٹ کے میدان میں خود کو جس طرح منوایا ہے یقین ہے سیاست میں بھی ملک کی خدمت کرکے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے، گفتگو

جمعرات 2 اگست 2018 23:35

عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات بہتر ہوں گے،وسیم باری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات بہتر ہوں گے، ہمسایہ ملک سے ان کے دوستوں کی آمد سے ایک مثبت پیغام جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم باری نے کہا ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے پاک بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بھارتی کرکٹرز اور شوبز دوستوں کو حلف وفاداری میں مدعو کرنے کے فیصلے کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سمیت دنیا بھر میں عمران خان کو بہت پسند کیا جاتا ہے، ہمسایہ ملک سے ان کے دوستوں کی آمد سے ایک مثبت پیغام جائے گا۔ انہوں نے کا کہ عمران خان ایک ایسی شخصیت ہیں جن کی خود اعتمادی اور بہادری کے سب قائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کرکٹ کے میدان میں خود کو جس طرح منوایا ہے یقین ہے سیاست میں بھی ملک کی خدمت کرکے عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
وقت اشاعت : 02/08/2018 - 23:35:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :