ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام کل ہو گا

جمعرات 16 اگست 2018 12:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی اور ڈسٹرکٹ کبڈی ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیر اہتمام کلک 17اگست 2018بروز جمعہ بمقام چک نمبر 90شمالی تحصیل و ضلع سرگودھا میں سرگودھا گرین اور سرگودھا وائٹ کبڈی ٹیموں کے مابین بسلسلہ جشن آزادی کبڈی میچ ہوگا جس میں سرگودھا کے نامور کبڈی کے کھلاڑی اپنے اپنے جوہر کا مظاہرہ کریں گے اس میچ میں قیصر باجوہ ، عدیل چڈھڑ ، رانا قاسم ، عنصر کاشی ، رانا عاطف چوہان ، اکرام گجر ، ہاشم گجر ، ابوبکر ڈوگر ، غلام حسین ڈوگر ، کامل ڈوگر ، عبدالغفار گجر ، محمد آصف ڈوگر پارک آرمی ، رانا عثمان ، محمد وقار ڈوگر ، شاہد گجر ، آصف گجر ، عبدالرحمان گجراور دیگر نامی گرامی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں یہ میچ چک نمبر 90شمالی سٹاپ پر شام 5بجے کھیلا جائے گا میچ کے مہمان خصوصی مظفر خان سیال ڈپٹی کمشنر سرگودھا ۔

(جاری ہے)

ارشد احمد وٹو اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا ، شاہ منظر فرید ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویڑنل سپورٹس آفیسر سرگودھا ، محمد نواز ڈوگر پنجاب ہاکی کوچ ، چوہدری محمد یونس گجر ، رانا شاہد اقبال سردار منظور حسین ڈوگر ،مہر آصف حنیف صدر سرگودھا پریس کلب ، ملک محمد اصغر جنرل سیکرٹری سرگودھا پریس کلب ، سردار اللہ یار بلوچ ،چوہدری ذوالفقار باجوہ چئیر مین یوسی اور ملک ربنواز کچھیلا ٹرانسپورٹ ہونگے ہر میچ آرگنائزر سیکرٹری ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویڑنل کبڈی ایسوسی ایشن حبیب الرحمان ڈوگر ہونگے ۔
وقت اشاعت : 16/08/2018 - 12:08:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :