بلے کے ساتھ ہونیو الی انجری پرانتہائی شرمند ہ ہوں،انگلش کھلاڑی جیسن روئے

ہفتہ 18 اگست 2018 22:23

بلے کے ساتھ ہونیو الی انجری پرانتہائی شرمند ہ ہوں،انگلش کھلاڑی جیسن روئے
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2018ء) انگلینڈکے انٹرنیشنل کھلاڑی جیسن روئے نے گزشتہ روزکہاہے کہ انہیں اس وقت اپنے بلے کے ساتھ ہونیو الی انجری پرانتہائیشرمندگی کاسامناکرناپڑا،جسے انہوںنے غصے کی حالت میں زمین پرپھینکاتھا جو واپس اٹھتے ہوئے ان کے چہرے پرآلگاتھا۔

(جاری ہے)

28سالہ کھلاڑی بدھ کے روزہیمپشائرکے خلاف ٹی ٹونٹی مقابلے میں سرے کی طرف سے کھیلتے ہوئے آؤٹ ہونے کے بعدزخمی ہوئے تھے ،وہ جمعہ کوکارڈف میں گلیمورگن کے خلاف میچ سے باہررہے ہیں ۔ روئے کاکہناتھاکہ میں بے حدشرمندہ ہوں ،اوراپنے ٹیم کے کھلاڑیوں اورمداحوں سے اس بیوقوفانہ حرکت پرمعذرت خواہ ہوں ۔
وقت اشاعت : 18/08/2018 - 22:23:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :