نئی ٹیسٹ رینکنگ،ویرات کوہلی دوبارہ پہلی پوزیشن پر قابض

بھارتی کپتان نے سٹیو سمتھ سے دوبارہ ٹاپ پوزیشن چھینی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 23 اگست 2018 16:49

نئی ٹیسٹ رینکنگ،ویرات کوہلی دوبارہ پہلی پوزیشن پر قابض
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23اگست 2018 ء) بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف ناٹنگھم ٹیسٹ میں 97اور 103رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد937پوائنٹس کے ساتھ ایک بار پھر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔ ویرات کوہلی اب زیادہ ٹیسٹ رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنےوالے 11ویں بلے باز بن گئے ہیں ۔ ویرات کوہلی نے انگلینڈ کیخلاف برمنگھم ٹیسٹ میں بھی 149اور51رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد پہلی پوزیشن اپنے نام کی تھی تاہم لارڈز ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد دوبارہ دوسرے نمبر پرچلے گئے،وہ اب تک سیریز میں 440رنز سکور کرچکے ہیں اور رینکنگ میں زیادہ ٹیسٹ پوائنٹس لینے والے ٹاپ 4کھلاڑیوں میں شامل ہونے کےلئے فیورٹ ہیں ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ پوائنٹس اپنے نام کرنے والے کھلاڑیوں میں سر ڈان بریڈمین (961)،سٹیو سمتھ(947)،لین ہٹن(945)،جیک ہوبس(942)،رکی پونٹنگ(942)،پیٹر مے(941)اور سر گار فیلڈ سوبرز،سر ویوین رچرڈز،کمار سنگاکارا،کلیڈ وولکوٹ(938 پوائنٹس) شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چتیشور پجارا بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے کامیاب ترین بھارتی بلے باز ہیں جو چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں، ان کے علاوہ اجنکے رہانے(23ویں سے 19ویں)،شیکھر دھون(26ویں سے 22ویں )اورآل راﺅنڈر ہاردک پانڈیا(59ویں سے51ویں ) ترقی پانے والے بھارتی بلے باز تھے،برطانوی کپتان جو روٹ ناٹنگھم ٹیسٹ میں بھی ناکامی کے بعد دو درجے تنزلی کے ساتھ5ویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور ان کی کین ولیمسن نے تیسری اور ڈیوڈ وارنر نے چوتھی پوزیشن سنبھال لی ہے ۔

ہاردک پانڈیا انگلینڈ کی پہلی اننگز میں5وکٹیں لیکر باﺅلرز کی فہرست میں بھی23سیڑھیاں پھلانگ کر51ویں پوزیشن پر پہنچے ہیں ،ان کے علاوہ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں بھی 5شکار کرنے والے جسپریت بمراہ نے بھی 45ویں سے37ویں پوزیشن پر چھلانگ ماری ہے۔انگلینڈ کے لیے ناٹنگھم ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں106رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے والے جوز بٹلر نے ٹیسٹ رینکنگ میں 22درجے چڑھ کر 47ویں پوزیشن سنبھالی ہے جب کہ 33ناٹ آﺅٹ رنز بنانے والے عادل رشید 124ویں سے116ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ،عادل رشید نے ناٹنگھم ٹیسٹ میں 4وکٹیں لیکر باﺅلرز کی فہرست میں بھی 4درجے ترقی کے ساتھ47ویں پوزیشن سنبھالی ہے جبکہ آل راﺅنڈر کرس ووکس بھی 4وکٹیں لیکر 32ویں سے32ویں سے31ویں پوزیشن پر آگئے ہیں ۔
وقت اشاعت : 23/08/2018 - 16:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :