یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا

ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل مقابلے 16 ستمبر کو, سیمی فائنل 17 ستمبرکو اور فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا

جمعہ 14 ستمبر 2018 12:29

یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل سے شروع ہو گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) یونٹی فٹ بال کپ ٹورنامنٹ کل ہفتہ سے جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہو گا , ٹورنامنٹ سیکرٹری سٹیفن جون نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور اسلام فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے ٹورنامنٹ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہی.

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین سولہ رجسٹرڈ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں ماڈل ٹاون کلب, غوری کلب, مہران کلب, القائم کلب, قائداعظم کلب, یوتھ پاور کلب, اکبر کلب, ترامڑی کلب, راوی کلب, ذیشان کلب, کرن کلب, روور کلب, حیدری کلب, ایلیٹ کلب, اسلام آباد اکیڈمی اور پاک سپورٹنگ کلب شامل ہیں ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 8 میچ کھیلے جائیں گی, ماڈل ٹاون کلب کا مقابلہ غوری کلب سی, مہران کلب کا القائم کلب, قائداعظم کلب کا یوتھ پاور کلب, اکبر کلب کا ترامڑی کلب, راوی کلب کا ذیشان کلب, کرن کلب کا روور کلب,حیدری کلب کا ایلیٹ کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کا مقابلہ پاک سپورٹنگ کلب سے ہو گا ٹورنامنٹ کے کواٹر فائنل مقابلے 16 ستمبر کو, سیمی فائنل 17 ستمبرکو اور فائنل 18 ستمبر کو کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کاافائنل جیتنے والی ٹیم کو 15 ہزار روپے اور دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 10 ہزار روپے بطور انعام دیئے جائیں گی-:
وقت اشاعت : 14/09/2018 - 12:29:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :