ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی

جمعرات 20 ستمبر 2018 14:32

ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2018ء) ایشین جونیئر اسکواش چمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی جونیئر اسکواش ٹیم 23ستمبر کو بھارت روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان کے مطابق 26ستمبر سے بھارتی شہر چنائی میں کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میں پاکستان انڈر13انڈر 15انڈر17انڈر19کیٹگریز میں شرکت کریگا ۔ انہوں نے بتایا کہ عباس زیب ،ْعزیر شوکت انڈر 19کیٹگری میں نمائندگی کرینگے ، حارث قاسم ،ْاسد اللہ انڈر 17 انس بخاری انڈر 13کیٹگری کھیلیں گے جبکہ انڈر 15کیٹگری میں حمزہ خان ،ْاصحاب عرفان ایکشن میں دکھائی دینگے ۔
وقت اشاعت : 20/09/2018 - 14:32:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :