ایشیاءکپ : پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ کل ہوگا

میچ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم کی فائنل میں رسائی کی راہ ہموا ر ہوجائے گی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:27

ایشیاءکپ : پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ کل ہوگا
دبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2018ء) ایشیاءکپ2018ءمیں ایک اور بڑا معرکہ اتوار کو کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ایشیا ءکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک میچ کھیلا جاچکا ہے جس میں بھارت نے قومی ٹیم کو باآسانی 8وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم اتوا ر کو بھارت کے ہاتھوں بنگلا دیش اور پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کی ہار کے بعد ایشیا ءکپ میں ایک اور بڑا مقابلہ ہونے کو ہے۔

اتوارکو ایشیاءکپ کے سپر فور مرحلے کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے، اس بڑے مقابلے کو دیکھنے کے لیے شائقین کرکٹ ایک بار پھر بے قرار ہیں۔اتوار کو کے اہم میچ میں جس ٹیم نے کامیابی حاصل کی اس کی 28ستمبر کو شیڈول ایشیاءکپ کے فائنل تک رسائی کی راہ ہموار ہوجائے گی اور ہارنے والے ٹیم کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کا یہ ہائی وولٹیج میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شاداب خان انجری کا شکار ہیں جس کے باعث انہیں افغانستان کے خلاف میچ کے لئے بھی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا جب کہ فاسٹ باﺅلر محمد عامر کو بھی اس مقابلے کے لیے آرام دیا گیا تھا ۔سرفراز الیون کے لیے بھارت کے خلاف اس مقابلے میں ٹیم سلیکشن سب سے بڑا مسئلہ ہوگا کیوں کہ گروپ میچ میں گرین شرٹس کے بلیو شرٹس کے خلاف 4فاسٹ باﺅلر ز کھلائے تھے لیکن وہ انتہائی غلط فیصلہ ثابت ہوا تھا۔

یاد رہے کہ گروپ اے میں کھیلے گئے میں پاکستانی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محض162رنز بنا کر آل آﺅٹ ہوگئی تھی اور بھارت نے مطلوبہ ہدف2کے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔ 
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 14:27:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :