بھارت کیخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے‘امام الحق

افغانستان کے خلاف میچ میں جو شاٹ کھیل کر آئوٹ ہوا اس پر افسوس ہے

ہفتہ 22 ستمبر 2018 21:07

بھارت کیخلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے‘امام الحق
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستانی اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ وہ جو شاٹ کھیل کر آئوٹ ہوئے اس پر افسوس ہے،افغانستان کے اسپنرز کو وکٹ نہ دینا ہدف تھا، بھارت کے خلاف اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

افغانستان کے خلاف اسی رنز کی اننگز کھیلنے والے امام الحق کا کہنا ہے کہ وہ غلط شاٹ کھیل کر آٹ ہوئے جس کا افسوس ہے۔ غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کروں گا۔امام الحق نے کہا کہ مخالف اسپنرز کے خلاف بابر اعظم کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنائی اور رنز حاصل کیئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف اگلے میچ پر فوکس ہے اور بھارت سے بھی جیتیں گے
وقت اشاعت : 22/09/2018 - 21:07:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :