ویمن کرکٹ، بھارت نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں 51 رنز سے ہرا دیا، پانچ میچوں کی سیریز 4-0 سے بھارت کے نام

منگل 25 ستمبر 2018 15:40

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بھارت ویمن نے سری لنکا ویمن کو پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 51 رنز سے شکست دے کر سیریز 4-0 سے اپنے نام کر لی، سری لنکن ویمن ٹیم 156 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 17.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی، بھارتی کپتان ہرمنپریت کوہر نے 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو کھیلے گئے پانچویں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت ویمن نے پہلے کھیلتے ہوئے 18.3 اوورز میں 156 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، ہرمنپریت کوہر 63 رنز بنا کر نمایاں رہیں، روڈریگائز نے 46 رنز بنائے، سری وردنی اور فرننڈو نے تین، تین وکٹیں لیں، جواب میں سری لنکن ویمن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 105 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں، سنجیوانی 29، سری وردنی اور رانا سنگھے 22، 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئیں، پونم یاداو نے 3، دپتی شرما اور رادھا یاداو نے 2، 2 وکٹیں لیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 15:40:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :