تیسری تھل جیپ ریلی 2018ء کے شیڈول کا اعلان

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:27

تیسری تھل جیپ ریلی 2018ء کے شیڈول کا اعلان
ملتان۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی)کے زیراہتمام تیسری تھل جیپ ریلی 2018ء کی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ملتان کے قریب ہیڈ محمد والا سے شروع ہونے والی تین روزہ جیپ ریلی 16نومبر سے شروع ہوگی جبکہ اس کے انتظامات ار دیگر معاملات کوفائنل کرنے کے لیے 12اکتوبر کو جنرل منیجر ٹی ڈی سی پی اسجد غنی،ایونٹ منیجر فیاض احمد اور ریجنل منیجر ٹی ڈی سی پی ملتان اشعر اقبال ملک ،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے ملاقات کریں گے ،تیسری تھل جیپ ریلی کی تقریب تقسیم ا نعامات 18نومبر کو مظفرگڑھ میں منعقد ہوگی جبکہ اس کا180کلومیٹر طویل اور مشکل ٹریک مظفرگڑھ اورلیہ کے اضلاع سے گزرے گا جبکہ اس کا ’’مڈ پوائنٹ‘‘ لیہ کی تحصیل چوبارہ میں اور اس کا اختتامی پوائنٹ بھی واپس ہیڈ محمد والا ہی ہوگا۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 18:27:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :