وہ نایاب لمحہ جب پاکستانی روپیہ اوپر گیا ،ْ خواجہ آصف نے روپے کی قدر میں کمی پر پاک ویسٹ انڈیز میچ کے پاس کی تصویر شیئر کر دی

جمعرات 11 اکتوبر 2018 23:19

وہ نایاب لمحہ جب پاکستانی روپیہ اوپر گیا ،ْ خواجہ آصف نے روپے کی قدر میں کمی پر پاک ویسٹ انڈیز میچ کے پاس کی تصویر شیئر کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) سابق وزیر خارجہ اور لیگی رہنما خواجہ محمد آصف نے ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے ٹاس کی تصویر شیئر کردی ۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر خواجہ آصف نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے ایک میچ کے ٹاس کی تصویر شیئر کی ۔
جس میں پاکستانی کپتان نے سکا ہوا میں اچھال رکھا ہے اور سب اوپر کی جانب دیکھ رہے ہیں اور لکھا ’’وہ نایاب لمحہ جب پاکستانی روپیہ اوپر گیا۔‘‘
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 23:19:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :