جمی مرے اور برونو سوریز شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:44

جمی مرے اور برونو سوریز شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے
شنگھائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) جمی مرے اور برونو سوریز شنگھائی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز فائنل میں پہنچ گئے جبکہ کولمبین جوڑی سیمی فائنل میچ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

(جاری ہے)

چین میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں برطانوی کھلاڑی جمی مرے اور ان کے برازیلین جوڑی دار برونو سوریز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جان سبسٹین کابال اور انکے جوڑی دار رابرٹ فاراہا پر مشتمل کولمبین جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 17:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :