جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر، تین میچوں کی سیریز 2-0 سے پروٹیز کے نام، عمران طاہر مین آف دی سیریز قرار

اتوار 14 اکتوبر 2018 20:50

بنوئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ بارش کی نذر ہو گیا، تین میچوں کی سیریز 2-0 سے میزبان پروٹیز کے نام رہی، عمران طاہر مین آف دی سیریز قرار پائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ شیڈول تھا لیکن بارش کی وجہ سے ایک بھی گیند کا کھیل ممکن نہ ہو سکا، اسطرح تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی، جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں زمبابوے کو 34 رنز اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرایا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلی گئی ون ڈے سیریز بھی 3-0 سے جنوبی افریقہ کے نام رہی تھی۔
وقت اشاعت : 14/10/2018 - 20:50:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :