زمبابوے اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹور میچ پرسوں کھیلا جائیگا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:44

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) زمبابوے اور بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے ٹور میچ پرسوں جمعہ کوکھیلا جائیگا ۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 21 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد زمبابوین ٹیم ٹیسٹ سیریز سے قبل 29 سے 31 اکتوبر تک تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ زمبابوے اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 سے 7 نومبر جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:44:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :