آل بلوچستان ٹپال اینڈ ٹک فٹ بال چمپئن شپ اختتامی مراحل میں داخل

گوادر پورٹ اتھارٹی اور گوادر ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر گئیں

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:50

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن مکران کے زیر اہتمام آل بلوچستان ٹپال اینڈ ٹک فٹ بال چمپئن شپ میں فائنل رائونڈ کا آغاز ہو گیا۔

(جاری ہے)

پہلے کوارٹر فائنل مقابلے میں گوادر پورٹ اتھارٹی کی ٹیم نے ایک دلچسپ مقابلے کے بعد مدمقابل پسنی کلب کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے میں ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن گوادر کی ٹیم نے مضبوط حریف حب سٹی کو 3-1 سے مات دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ میچ سے قبل مہمان خصوصی میر ارشد کلمتی نے گیند کو رسمی کک لگا کر چمپئن شپ کے فائنل رائونڈ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر اسحاق عثمان بلوچ اور دیگر موجود تھے۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :