ضلعی سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کا آغاز کر دیا گیا،

خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی تھے

جمعرات 18 اکتوبر 2018 13:27

ضلعی سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کا آغاز کر دیا گیا،
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ضلعی سکولز ٹورنامنٹ 2018ء کرکٹ کا آغاز کر دیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی تھے۔ ان کے ساتھ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صبغت الله آفریدی تھے۔ مہمان خصوصی کی آمد پر ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان، ان کی پوری ٹیم نے مہانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، دونوں ٹیموں نے پاکستانی پرچم لہرا کر قومی ترانہ پڑھا۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے مہمانان گرامی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا ارادہ کیا کہ جس طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور اور پرنسیپلز اور ہیڈ ماسٹر نے ان کی سابق کارکردگی کو مدنظر رکھ کر ان کو اس سال بغیر الیکشن کے جنرل سیکرٹری نامزد کیا وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور مزید پہلے سے بہتر ٹورنامنٹ کروائیں ۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام بچوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ دور دراز علاقوں سے آ کر اس میں شرکت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح ہمیشہ کھیل اور کھلاڑی کی ہوتی ہے، ڈسپلن کے ساتھ کھیل کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر انہوں نے ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا کہ وہ بالکل ریٹائرمنٹ کے قریب ہیں مگر انتہائی جانفشانی اور لگن سے اپنی ذمہ داری نبا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی نے کہا اگر میں یہاں پر ٹورنامنٹ کے پریس سیکٹری عماد اعجاز کو خراج تحسین پیش نہ کریں تو یہ زیادتی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سپورٹس کے ساتھ ساتھ ہمارے ایجوکیشن آفس کے بھی جتنے کام ہیں کوئی واک ہو یا کوئی بھی کام جہاں ہمیں ضرورت ہو عماد اعجاز نے ہمیشن لگن سے کام کیا ہے، وہ اپنی پوری ٹیم اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے ساتھ ملکر اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنائیں گے۔ آخر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہری پور عمر خان کنڈی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی ذوالفقار احمد اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر صبغت الله اور ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے شارٹ لگا کہ کرکٹ کا افتتاح کیا۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 13:27:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :