سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پرسوں آمنے سامنے ہوں گی، انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

جمعرات 18 اکتوبر 2018 14:24

کینڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پرسوں ہفتہ کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔ مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہو گیا تھا اور دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے میزبان سری لنکن ٹیم کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 31 رنز سے ہرایا تھا جبکہ تیسرے میچ میں انگلینڈ ٹیم نے میزبان ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کی تھی۔

(جاری ہے)

مسلسل دو ایک روزہ میچ میں فتح کے بعد انگلش کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ چوتھا میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پرعزم ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان کھلاڑی بھی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں شاندار کم بیک کرنے کے خواہاں ہیں، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا ون ڈے 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز ختم ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 14:24:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :