ٌٌٌپاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا تیسرا میچ عمان کیخلاف(آج) کھیلا جائیگا

اتوار 21 اکتوبر 2018 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2018ء) پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا تیسرا میچ عمان کے خلاف (آج) پیر کو کھیلا جائے گا،جبکہ بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ایونٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن میں میزبان عمان،پاکستان، بھارت، ملائیشیاء، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں، پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں کوریا کو 3-1 گول سے شکست دی، پاکستان اپنا تیسرا 22 اکتوبر سے عمان ، چوتھا 24 اکتوبر کو جاپان اور گروپ کا اپنا آخری میچ 25 اکتوبر کو ملائیشیاء کے خلاف کھیلے گا،ٹورنامنٹ کے پوزیشن میچز 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل کو تیسری پوزیشن کا میچ 28 اکتوبر کو کھیلا جائے گا،واضع رہے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 2011 ء میں ہوا،پاکستان اور بھارت نے دو، دو بار ٹائٹل اپنے نام کئے۔

وقت اشاعت : 21/10/2018 - 12:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :