امرالقیس انفرادی طور پر بڑی ون ڈے اننگز کھیلنے والے مشترکہ طور پر دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:30

ڈھاکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) امرالقیس ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے مشترکہ طور پر دوسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے، انہوں نے زمبابوے کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں 144 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر مشفق الرحیم کا ریکارڈ برابر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، مشفق نے 15 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف میچ میں 144 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

(جاری ہے)

اتوار کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں امرالقیس نے انتہائی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری سکور کی، انہوں نے 6 چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 144 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، اسطرح وہ انفرادی طور پر بڑی اننگز کھیلنے والے مشترکہ طور پر دوسرے بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے، تمیم اقبال نے 154 رنز کی اننگز کھیل رکھی ہے۔
وقت اشاعت : 21/10/2018 - 21:30:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :