پاکستان اوپن ٹین پن بائولنگ چمپئن شپ 26 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

پیر 22 اکتوبر 2018 14:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان اوپن ٹین پن باؤلنگ چمپئن شپ 26 اکتوبر سے لیزر سٹی باؤلنگ کلب جناح پارک راولپنڈی میں شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹین پن بائولنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایاکہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے باؤلرز حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں سات کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں سنگلز، ڈبلز، ٹیم، لیڈیز، انڈر-16 اور انڈر-12 کے مقابلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چمپئن شپ 28 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 14:27:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :