ڈی آرسی شارٹ کی 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز، آسٹریلیا نے یو اے ای کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا،

کینگروز نے 118 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، شارٹ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

پیر 22 اکتوبر 2018 20:46

ڈی آرسی شارٹ کی 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز، آسٹریلیا نے یو اے ای کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا،
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) ڈی آرسی شارٹ کی شاندار بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے یو اے ای کو واحد ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا دیا، کینگروز نے 118 رنز کا ہدف 17ویں اوور کی پہلی گیند پر 3 وکٹوں پر پورا کیا، ڈی آرسی شارٹ نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

پیر کو ابوظہبی میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹونٹی میچ میں یو اے ای ٹیم کے کپتان روہان مصطفیٰ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا، میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 117 رنز بنائے، شیمان انور 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نوید 27 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، رمیض شہزاد 22، چراغ سوری 13 اور غلام شبیر 8 جبکہ اشفاق احمد اور کپتان روہان بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے، نیتھن کولٹر نیل اور بلی سٹین لیک نے 2، 2 اور اینڈریو ٹائی نے ایک وکٹ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 16.1 اوورز میں 3 وکٹوں پر حاصل کیا، ڈی آرسی شارٹ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا، میک ڈرموٹ 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کپتان ایرون فنچ 1، کرس لین 20 اور گلین میکسویل 18 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، عامر حیات نے 2 اور عمران حیدر نے ایک وکٹ لی۔
وقت اشاعت : 22/10/2018 - 20:46:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :