بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے کیلئے سومیاسرکار کو ٹیم میں طلب کر لیا

بدھ 24 اکتوبر 2018 23:07

بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف آخری ون ڈے کیلئے سومیاسرکار کو ٹیم میں طلب کر لیا
ڈھاکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2018ء) بنگلہ دیش نے زمبابوے کے خلاف شیڈول تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے سومیا سرکار کو ٹیم میں طلب کر لیا، یہ دوسرا موقع ہے کہ سرکار کو کسی سیریز کے دوران ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، اس سے قبل بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے دوران تمیم اقبال کے متبادل کے طور پر سرکار کو ٹیم میں طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے درمیان آخری ون ڈے 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے چیف سلیکٹر منہاج العابدین نے سومیا سرکار کے ٹیم میں شامل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ایک کھلاڑی کو اضافی طور پر سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 24/10/2018 - 23:07:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :