فیملی کی یاد ستار ہی ہے تاہم ملک کی نمائندگی اولین ترجیح ہے:شعیب ملک

جب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا معاملہ ہو تو دوسری چیزیں ثانوی ہوجاتی ہیں:سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 نومبر 2018 20:54

فیملی کی یاد ستار ہی ہے تاہم ملک کی نمائندگی اولین ترجیح ہے:شعیب ملک
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔6نومبر2018ء) قومی ٹیم کے آل راﺅنڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ بیٹے اور اہلیہ کی بہت یاد آرہی ہے تاہم ملک کی نمائندگی اولین ترجیح ہے ۔ دبئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈ ے سے قبل ایک انٹر ویو میں شعیب ملک کا کہنا تھاکہ وہ اس وقت اپنے بیٹے اور اہلیہ کو بہت مس کررہے ہیں ،اس وقت عمومی طور پر آپ کی فیملی کو آپ کی ضرور ت ہوتی ہے لیکن وہ اس موقع پر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی اہلیہ ثانیہ مرز ا کوا س بات کا کریڈٹ جاتا ہے جنہوں نے انہیں کہاکہ اس وقت پاکستانی ٹیم کو آپ کی ضرورت ہے اس لیے آپ کو وہاں جانا چاہیئے ، اس وقت انہیں میری سخت ضرورت تھی لیکن انہوں نے مجھے قومی ٹیم کے نمائندگی کرنے کی ترغیب دی ، ان کے اس عمل کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کا معاملہ ہو تو دوسری چیزیں ثانوی ہوجاتی ہیں ،بیٹے کا نام اذہان رکھا ،اس کی بہت یاد آتی ہے اور جب موقع ملتا ہے ویڈیو کال پر اسے دیکھ لیتا ہوں ،جیسے ہی قومی ٹیم کی ذمہ داریوں سے فارغ ہوں گا واپس اس کے پاس جاﺅں گا ۔

(جاری ہے)

شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ انہیں دنیا بھر سے اپنے چاہنے والوں کے پیغامات ملے جس کے لیے وہ دل سے شکر گزار ہیں کیوں کہ الفاظ شکر گزار ہونے کے لیے کم پڑ گئے ہیں ۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہو گی۔ٹی ٹونٹی سیریز تین صفر سے شاہینوں کے نام رہی اور کپتان سرفراز احمد ون ڈے میں بھی جیت کیلئے پرعزم ہیں، سرفراز نے کھلاڑیوں سے اس حوالے سے امید لگالی،سرفراز نے کہاکہ ون ڈے میں جلد وکٹیں گرنے سے ٹیم مشکل میں آجاتی ہے، کوشش کریں گے کہ پوری تیاری کیساتھ میدان میں اتریں۔یاد رہے کہ ایشیا کپ میں گرین شرٹس کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے سرفراز احمد پر کافی دباو¿ تھا تاہم اس کے بعد وہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اورپھرلگاتار 6 ٹوئنٹی 20 میچز میں ٹیم کو کامیابی دلاکر اپنا اعتماد بحال کرچکے ہیں۔ 
وقت اشاعت : 06/11/2018 - 20:54:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :