اقبال ڈے پر چھٹی کی بجائے خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں ، شاہد آفریدی

اقبال کوخراج عقیدت ان کے نظریے آگے لے کر چلنے سے دیا جاسکتا ہے، سابق آل رائونڈر

جمعرات 8 نومبر 2018 20:32

اقبال ڈے پر چھٹی کی بجائے خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں ، شاہد آفریدی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اقبال ڈے کی چھٹی کے حوالے سے کہا اقبال کوخراج عقیدت ان کے نظریے آگے لے کر چلنے سے دیا جاسکتا ہے، ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم سے ہمکنار کریں۔شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ اقبال ڈے پر اسکولوں کی چھٹی کے بجائے اقبال کی یاد میں خصوصی تعلیمی سیشنز ہونے چاہئیں، میری نظر میں یہی بہترین طریقہ ہے۔۔
وقت اشاعت : 08/11/2018 - 20:32:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :