پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16نومبر سے ابو ظہبی میں ہوگا

فخر زمان اور شاداب خان کو آرام دیا گیا یہ این سی اے میں ٹریننگ کرینگے ، شاہین آفریدی کو حالیہ پرفارمنس پر شامل کیا گیا ہے ، انضمام الحق

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:18

پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیریز کا آغاز 16نومبر سے ابو ظہبی میں ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 15 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ابوظبی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

شاہین آفریدی کو حالیہ پرفارمنس کی وجہ سے شامل کیا گیاپندرہ رکنی اسکواڈ میں محمد حفیظ، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، سعد علی، یاسر شاہ، بلال آصف، محمد عباس، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اور میر حمزہ شامل ہیں۔چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور شاداب خان کو آرام دیا گیا ہے، یہ کھلاڑی آرام اور این سی اے میں ٹریننگ کریں گے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شاہین ا آفریدی کو حالیہ پرفارمنس کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے وًن ڈے میچ میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹا۔۔
وقت اشاعت : 10/11/2018 - 20:18:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :