کرکٹ کے بعد تلکارتنے دلشان کی سیاست میں انٹری، مہندرا راجا پاکسے کی جماعت میں شمولیت

سری لنکا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ارجونا راناٹٴْنگا، وکراما سنگے کی حکومت میں کابینہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں

بدھ 14 نومبر 2018 23:42

کرکٹ کے بعد تلکارتنے دلشان کی سیاست میں انٹری، مہندرا راجا پاکسے کی جماعت میں شمولیت
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) سری لنکا کے سابق کرکٹ کپتان تلکارتنے دلشان نے ملک کے سابق صدر مہندا راجہ پاکسے کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔42 سالہ تلکارتنے دلشان نے راجہ پاکسے کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فوری بعد ہی ان کی حال ہی میں قائم ہونے والی پارٹی سری لنکا پیپلز فرنٹ (ایس ایل پی پی) میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

2016 میں کرکٹ کو خیر باد کہنے والے دلشان کی جانب سے ابتدائی طور پر اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا، تاہم 'ایس ایل پی پی' نے دلشان کی سینئر سیاستدان سے ممبرشپ لینے کی تصویر پوسٹ کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سری لنکا کے کئی کرکٹ اسٹارز سیاست میں قدم رکھ چکے ہیں۔سری لنکا کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان ارجونا راناٹٴْنگا، وکراما سنگے کی حکومت میں کابینہ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔
وقت اشاعت : 14/11/2018 - 23:42:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :