پہلا ٹیسٹ ،باﺅلرز نے بلے بازوں کا کام آسان کردیا
کیویز153رنز پر آل آﺅٹ ،یاسر شاہ کے 3،حسن،عباس،حارث کے دو ،دو شکار
ذیشان مہتاب جمعہ 16 نومبر 2018 18:26
ابوظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16نومبر2018ء) تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے نیو زی لینڈ کی پہلی اننگز کے سکور 153رنز کے جواب میں 2وکٹوں پر 59رنز بنا لیے ہیں ۔ ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کیوی کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اگر وہ بھی ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور جیت راول نے اننگز کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کو پہلی کامیابی ملی جب جیت راول 7 رنز بنانے کے بعد محمد عباس کی گیند پر وکٹ کے پیچھے کیچ آﺅٹ ہوئے۔اوپننگ بلے باز ٹام لیتھم بھی زیادہ دیر کریز پر نہ رک سکے اور 13 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ روس ٹیلر 2رنز بناسکے، دونوں بلے باز یاسر شاہ کا شکار بنے۔
کین ولیمسن اور ہنری نکولس نے چوتھی وکٹ کے لیے72رنز جوڑے جس کے بعد نکولس 28رنز بنا کر محمد عباس کی دوسری وکٹ بنے ، کپتان ولیمسن 63رنز کی عمدہ باری کھیلنے کے بعد حسن علی کی گیند پر پل شاٹ کھیلتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے جکڑے گئے ، کولن ڈی گرینڈ ہوم اگلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے تاہم اش سوڈھی نے حسن علی کو ہیٹرک سے محروم رکھا ، سوڈھی 4رنز بنا کر حارث سہیل کی پہلی وکٹ بنے جنہوں نے بی جے واٹلنگ کو آﺅٹ کرکے اپنی دوسری وکٹ حاصل کی ،بلال آصف نے نیل ویگنر کو آﺅٹ کرکے اپنی پہلی وکٹ لی جس کے بعد یاسر شاہ نے اعجاز پٹیل کو آﺅٹ کرکے اپنی تیسری وکٹ لی ۔ قومی ٹیم کے امام الحق اور محمدحفیظ نے اننگز کا آغاز کیا تاہم امام 6رنز بنا کر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جبکہ حفیظ20رنز بنا ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر پوویلین لوٹے ۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو اظہر علی 10 اور حارث سہیل 22 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 94 رنز درکار ہیں۔ قومی ٹیم امام الحق، محمد حفیظ، اظہرعلی، حارث سہیل، بابراعظم، اسد شفیق، کپتان سرفراز احمد، حسن علی، بلال آصف، محمد عباس اور یاسر شاہ پر مشتمل ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن گروئن انجری سے صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ اعجاز پٹیل اپنا ڈیبیو میچ کھیل رہے ہیں۔کیوی ٹیم جیت راول، ٹام لیتھم، کین ولیمسن(کپتان )، روس ٹیلر، ہینری نکولس، کولن ڈی گرینڈہوم،بے جے واٹلنگ(وکٹ کیپر) نیل واگنر، اعجاز پٹیل، ٹرینٹ بولٹ اور اش سودھی پر مشتمل ہے۔پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ سال بعد پہلی ٹیسٹ سیریز کی جیت کا انتظار ہے، 2011 ءمیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 1-0سے شکست دی تھی اور دونوں ٹیموں کے درمیان4سال پہلے امارات میں ہونےوالی ٹیسٹ سیریز 1-1سے برابر رہی تھی۔ دونوں ملکوں کے درمیان ابتک 55 ٹیسٹ میچز ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے 24 اور نیوزی لینڈ نے 10 جیتے جبکہ 21 میچ ڈرا رہے۔
(جاری ہے)
وقت اشاعت : 16/11/2018 - 18:26:05
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
New Zealand tour of Pakistan
ICC Men's T20 World Cup 2024
Browse Cricket
Browse Sports
Sports News In Urdu
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
انڈین پریمیئر لیگ ،رائل چیلنجرز بنگلورو نے سن رائزرز حیدرآباد کو35رنز سے ہرادیا
-
مانچسٹر سٹی نے انگلش پریمیئر لیگ کےایک اہم میچ میں برائٹن اینڈ ہوو البیون کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایورٹن کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی20 میچ ہفتہ کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا