اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 ہزار رنز مکمل کر کے سنگ میل عبور کرلیا

پیر 19 نومبر 2018 22:46

اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 ہزار رنز مکمل کر کے سنگ میل عبور کرلیا
ابو ظبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ٹیسٹ کرکٹ میں مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے 4000 ہزار رنز مکمل کر کے سنگ میل عبور کرلیا۔

(جاری ہے)

مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق نے ٹیسٹ کرکٹ میں 4000 ہزار رنز مکمل کرکے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا،انہوں نے یہ سنگ میل 64 ویں میچ میں عبور کیا ہے، اسدشفیق نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 24 رنز پر پہنچے تو طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں ان کے 4 ہزار رنز مکمل ہوگئے۔واضح رہے کہ مصباح الحق اور یونس خان کی رخصتی کے بعد پاکستانی بیٹنگ کے اہم ستون سمجھے جانے والے بیٹسمین اسد شفیق نے 40 کے قریب اوسط سے رنز بنائے ہیں، ان میں 11 سنچریز اور 21 ففٹیز شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/11/2018 - 22:46:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :