چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان اے نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے،

پاکستان کو فتح کیلئے مزید 180 رنز اور انگلینڈ لائنز کو 8 وکٹیں درکار، عثمان صلاح الدین 59 اور عابد علی 58 رنز بنا کر ناقابل شکست

منگل 20 نومبر 2018 23:37

چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل، پاکستان اے نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے،
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان اے اور انگلینڈ لائنز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا، انگلینڈ لائنز کی ٹیم دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان اے کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 312 رنز کا ہدف دیا، جوئے کلارک نے شاندار سنچری سکور کی اور 107 رنز بنا کر نمایاں رہے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 اور احسان عادل نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں پاکستان اے ٹیم نے تیسرے روز کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے تھے، پاکستان کو کامیابی کیلئے مزید 180 رنز اور انگلینڈ لائنز کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے، عثمان صلاح الدین اور عابد علی حریف بائولرز کے سامنے چٹان بن گئے، عثمان 59 اور عابد 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو چار روزہ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ لائنز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 266 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور اس نے پاکستان اے کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 312 رنز کا ہدف دیا، جوئے کلارک 107 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، شاہین آفریدی نے 4 احسان عادل نے 3 اور محمد اصغر نے ایک وکٹ لی۔ جواب میں پاکستان اے ٹیم نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 132 رنز بنا لئے تھے، پاکستان کو کامیابی کیلئے مزید 180 رنز اور انگلینڈ لائنز کو 8 وکٹیں درکار ہیں، 12 رنز پر خرم منظور اور شان مسعود کے آئوٹ ہونے کے بعد عثمان صلاح الدین اور عابد علی حریف بائولرز کے سامنے ڈٹ گئے اور دن ختم ہونے تک مزید نقصان نہ ہونے دیا، عثمان 59 اور عابد 58 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
وقت اشاعت : 20/11/2018 - 23:37:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :