اٹلی ،ْدرجنوں کھلاڑیوں کا فٹ بال کے ذریعے فری اسٹائل کرتب کا شانداز مظاہرہ،دیکھنے والے حیران رہ گئے

ہفتہ 24 نومبر 2018 14:26

اٹلی ،ْدرجنوں کھلاڑیوں کا فٹ بال کے ذریعے فری اسٹائل کرتب کا شانداز مظاہرہ،دیکھنے والے حیران رہ گئے
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) درجنوں کھلاڑیوں نے فٹ بال کے ذریعے فری اسٹائل کرتب کا شانداز مظاہر کیا ،ْ،دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فٹ بال دنیا کا سب سے زیادہ کھیلا جانے والا کھیل ہے جس کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو مختلف انداز میں اس کھیل سے محبت کا عملی مظاہرہ بھی پیش کرتے رہتے ہیں۔اٹلی میں بھی ایسے ہی دیوانوں کیلئے فری اسٹائل فٹ بال چمپئن شپ 2018کا انعقاد کیا گیاجس میں درجنوں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ایونٹ کے دوران ماہر کھلاڑیوں نے کہیں فٹ بال کو اپنی انگلیوں اور ٹانگوں پر نچایا اور کہیں اپنے سر پر گھمانے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور اس کھلاڑی کی مہارت کی داد دیئے بنا نہ رہے۔
وقت اشاعت : 24/11/2018 - 14:26:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :