میچ کے دوران کیلا کا چھلکا پھینکنے پر شائق گرفتار

پیر 3 دسمبر 2018 23:43

میچ کے دوران کیلا کا چھلکا پھینکنے پر شائق گرفتار
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2018ء) انگلش پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران میدان میں کیلے کا چھلکا پھینکنے پر ٹوٹنہم کے ایک فین کو گرفتار کر لیا گیا ۔انگلش پریمیئر لیگ کے دو بڑے حریف فٹبال کلب ٹوٹنہم اور آرسینل امارات اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے اور میچ کے 10ویں منٹ میں آرسینل کے فٹبالر پیئری ایمرک اوبا مینگ نے گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گول کا جشن منانے والی ٹیم کی جانب ٹوٹنہم کے شائقین نے کئی چیزیں پھینکیں جن میں کیلے کا چھلکا بھی شامل تھا۔ٹوٹنہم کے ترجمان نے کہا کہ اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور فین سے تفتیش کے بعد پابندی عائد کر دی جائے گی۔میچ میں غیرمناسب رویے کا مظاہرہ کرنے پر مزید 6افراد کو بھی گرفتار کیا گیا جس میں آرسینل کے دو شائقین بھی شامل ہیں۔ میچ میں آرسینل نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 2-4 سے فتح اپنے نام کی اور لگاتار 19ویں میچ میں ناقابل شکست رہنے کے تسلسل کو قائم رکھا۔
وقت اشاعت : 03/12/2018 - 23:43:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :