لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں جوبلی انشورنس نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:03

لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں جوبلی انشورنس نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور اوپن پولو چمپئن شپ 2018ء کے اہم میچ میں جوبلی انشورنس نے نیوایج/ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا کر مین فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ادھر باڑیزنے بی بی جے پائپز کو 7-2 سے ہرا کر سب سڈری فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور اوپن کے سیکنڈ لاسٹ دو میچز کھیلے گئے۔

بروز جمعتہ المبارک آخری لیگ میچ ٹیم ایٹین اور پی بی جی /ری مائونٹس کے درمیان کھیلا جائے گا۔ گزشتہ روز دو میچز کھیلے گئے۔

(جاری ہے)

جوبلی انشورنس نے نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا دیا۔ جوبلی انشورنس کی طرف سے راجہ تیمور ندیم ، اون رضوی، ترراب رضوی نے دو دو گول سکور کیے۔ جبک ہارنے والی نیوایج /ڈائمنڈ پینٹس کی ٹیم کی طرف سے انٹینو منورڈ نے دو، میر شعیب احمد اور المان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں باڑیز کی ٹیم نے بی بی جے پائپزکی ٹیم کو 7-2 سے ہرا دیا۔ باڑیز کی طرف سے حمزہ مواز نے چار خوبصورت گول سکور کیے نکلوس پیپر نے دو جبکہ دانیال شیخ نے ایک گول سکور کیا۔ ہارنے والی بی بی جے پائپز کی ٹیم طرف سے بلال حئی اور احمد زبیر بٹ نے ایک ایک گول سکور کیا۔
وقت اشاعت : 06/12/2018 - 23:03:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :