ْانڈر 17 یوتھ فٹ بال لیگ چیمپئن شپ، حب اکیڈمی اور بیلہ اکیڈمی نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

جمعہ 7 دسمبر 2018 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) نیشنل بنک اینڈ ڈی جی اسپورٹس لسبیلہ کے زیر اہتمام انڈر 17 یوتھ فٹ بال لیگ چمپئن شپ میں حب اکیڈمی اور بیلہ اکیڈمی کی ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق پہلے کوارٹر فائنل میں حب اکیڈمی نے مد مقابل یونائیٹڈ اکیڈمی کو پنالٹی ککس پر 4-2گولز سے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی، مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا تاہم پنالٹی ککس پر حب اکیڈمی نے میدان مار لیا۔

دوسرے کوارٹر فائنل میں بیلہ اکیڈمی نے زائتکار شاہین اکیڈمی حب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-0 گولز سے مات دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی آئی ایم آر کے آفیسر سمیع بلوچ اور سنیئر ماہر تعلیم ماسٹر قادری بخش کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، اس موقع پر میر سنجر بلوچ، عبدالقدوس بلوچ، معروف آرگنائزر مبشر عزیزکھوسہ، معروف فٹ بالر محمد عثمان رند،کونسلر عبدالرشید، لالا حسین، ادریس رند، شیراز نفیس اور دیگرموجود تھے۔
وقت اشاعت : 07/12/2018 - 17:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :