تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن پر گرفت مضبوط، پاکستانی ٹین تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی

جمعہ 7 دسمبر 2018 21:03

تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ، نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن پر گرفت مضبوط، پاکستانی ٹین تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی
دبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) بھارتی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین عالمی درجہ بندی میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے، نیوزی لینڈ نے چوتھی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی، پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر چلی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی سی سی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ ختم ہونے کے بعد تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم بدستور سرفہرست ہے، انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 2-1 سے ٹیسٹ سیریز جیت کر چوتھی پوزیشن پر گرفت مضبوط کر لی ہے جبکہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی اور اس کی جگہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی، آسٹریلوی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

وقت اشاعت : 07/12/2018 - 21:03:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :