ہرنائی :سترواں آل بلوچستان رائفل شوٹنگ مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا ،کمشنر سبی افتتاح کرینگے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ

منگل 11 دسمبر 2018 13:37

ہرنائی :سترواں آل بلوچستان رائفل شوٹنگ مقابلہ 14 دسمبر کو ہوگا ،کمشنر سبی افتتاح کرینگے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے کہاکہ 14 دسمبر کو آل بلوچستان رائفل شوٹنگ مقابلہ کا انعقاد کیا جارہا ہے جسکے مہمان خصوصی کمشنر سبی ڈویژن ہونگے آل بلوچستان رائفل شوٹنگ کا ضلع ہرنائی میں انعقاد کمشنر سبی ڈویژن کے خصوصی تعاون سے بروز جمعہ 14دسمبر کو ہرنائی کے علاقہ خوزڑی کے مقام پر منعقدہوگا جس میں مقابلے میں ملک بھر بالخصوص صوبہ بھر سے مایہ ناز نشانہ باز حصہ لینگے۔

ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ سپورٹس سے انسان کی تندرستی برقرار رہتی ہے، 14دسمبر کو ہرنائی میں منعقد رائفل شوٹنگ نشانہ بازی مقابلہ منعقد ہوگا جس میں صوبہ بھر کے مایہ ناز نشانہ باز شریک ہوگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس کی سرگرمیوں سے انسانی سوچ کو سکون ملتا ہے دن بھر کی مصروفیات یا بعض اوقات کام کاج کی وجہ سے انسانی دماغ پر بوجھ پڑتا ہے جس سے وہ ٹینشن کا شکار رہتا ہے جبکہ کھیلوں کی سرگرمیاں انسانی صحت پر غیر معمولی اثرات مرتب کرتی ہیں جس سے انسانی دماغ فطری طور پر دوبارہ تروتازہ ہوجاتا ہے اس لئے نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

وقت اشاعت : 11/12/2018 - 13:37:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :