ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن، میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز پرسوں کھیلے جائیں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 11:23

بھوبنیشور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایف آئی ایچ ورلڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ اپنے اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے۔ میگا ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز پرسوں ہفتہ کو کھیلے جائینگے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے دو کوارٹرفائنلز میں سے انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کوارٹر فائنل میچ میں ارجنٹائن کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کی ٹیم نے فرانس کی ٹیم کو بآسانی 3-0 سے شکست دیکر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ میگا ایونٹ کے سیمی فائنلز 15 دسمبر جبکہ فائنل 16 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 13/12/2018 - 11:23:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :